یو اے ای کا حزب اللہ، ایران سے جڑے گروہ کے ارکان گرفتار کرنے کا اعلان

Share

متحدہ عرب امارات کی ملکی سلامتی کے ادارے (ایس ایس اے) نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور ایران کی ’مالی اور انتظامی معاونت‘ سے چلنے والے ’دہشت گرد‘ نیٹ ورک کا پتہ لگانے اور اس کے ارکان کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ایس ایس اے کا کہنا ہے کہ ’یہ نیٹ ورک ملک کے اندر ایک فرضی تجارتی آڑ میں کام کر رہا تھا اور اس کی کوشش تھی کہ وہ قومی معیشت میں دراندازی کرے اور ملک کے مالی استحکام کے لیے خطرہ بننے والے بیرونی منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے۔‘

ایس ایس اے نے وضاحت کی کہ ’یہ نیٹ ورک اقتصادی اور قانونی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے حزب اللہ اور ایران سے جڑے بیرونی فریقوں کی ہم آہنگی سے ایک پہلے سے طے شدہ سٹریٹجک منصوبے کے تحت کام کرتا تھا۔‘

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کی مشرق وسطیٰ میں دبئی، ابوظبی، قطر اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں امریکی تنصیبات اور نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل کویت کی وزارتِ داخلہ نے بھی پیر کو خفیہ آپریشنز کے بعد ایک ’دہشت گرد گروہ‘ کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا جو ان کے مطابق حزب اللہ سے منسلک تھا۔

کویتی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ گروہ کالعدم تنظیم حزب اللہ سے وابستہ تھا اور اس کا ’مقصد ریاست کویت میں امن و امان کو نقصان پہنچانا اور افراد کو اس دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کے لیے بھرتی کرنا تھا۔‘

وام نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ملکی سلامتی کے ادارے ایس ایس اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی معیشت یا شہری اداروں کو ’دہشت گردانہ یا تخریبی مقاصد‘ کے لیے استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کا سختی اور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سعودی عرب سمیت عرب ممالک کی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

ہفتہ مارچ 21 , 2026
Share سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو شامی فوج کے کیمپوں پر اسرائیل کے حملوں کو ’جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کرنے میں دیگر عرب ممالک اور ترکی کا ساتھ دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعے کو […]

You May Like