عمران خان نے آج عیدالفطر کی نماز کیوں نہیں پڑھی؟

Share

ملک بھر کی طرح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، جہاں عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان عید کی نماز میں شریک نہ ہو سکے اور انہوں نے نماز کے دوران اپنے سیل ہی میں قیام کیا جبکہ جیل حکام نے انتظامات کی نگرانی کی۔

جیل ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید الفطر: فلسطین اور کشمیر سے اظہار یکجہتی

ہفتہ مارچ 21 , 2026
Share پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا اور ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ہفتہ 21 مارچ کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں جمعرات کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا […]

You May Like