سعودی عرب کا ایرانی فوجی اتاشی، چار سفارتی ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم

Share

سعودی عرب نے ایران کے فوجی اتاشی، ان کے معاون اور سفارت خانے کے تین ارکان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر مملکت چھوڑ دیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام ایران کے سعودی علاقے پر مسلسل حملوں کے باعث اٹھایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے سعودی عرب سینکڑوں ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کی زد میں آیا، جن میں سے اکثریت کو روک لیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی طرف سے جاری حملے مزید کشیدگی کا باعث بنیں گے اور موجودہ و مستقبل کے تعلقات پر ’سنگین اثرات‘ مرتب ہوں گے۔

بدھ کو سعودی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے حالیہ حملوں کے بعد مملکت کو تہران کے خلاف فوجی کارروائی کا حق حاصل ہے اور اس پر اعتماد مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔

سعودی عرب اور ایران نے 2023 میں برسوں کی دشمنی کے بعد سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور اس کے بعد خلیجی ہمسایوں پر ایران کے حملوں نے مشرق وسطیٰ سے تیل اور قدرتی گیس کی برآمدات کو متاثر کیا ہے اور پیداوار میں وقفے پر مجبور کیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’فلائٹ ٹو نو وئیر‘: ایئر انڈیا کی پرواز آٹھ گھنٹے بعد واپس لوٹ آئی

اتوار مارچ 22 , 2026
Share ایئر انڈیا کی دہلی سے کینیڈا کے شہر وینکوور جانے والی ایک پرواز کو تقریباً آٹھ گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد واپس دہلی لوٹنا پڑا۔ گلف نیوز کے مطابق پرواز اے آئی 185 جمعرات کی صبح 11 بج کر 34 منٹ پر دہلی سے روانہ ہوئی اور معمول […]

You May Like