پاکستان اور افغانستان باہمی تنازعے کا جامع حل تلاش کرنے پر متفق: چین

Share

چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا کہ افغانستان اور پاکستان نے اُرمچی میں امن بات چیت کے دوران اتفاق کیا کہ وہ گذشتہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے کا جامع حل تلاش کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک نے ان ملاقاتوں میں اتفاق کیا کہ وہ ایسی کارروائیاں نہیں کریں گے جو صورت حال کو مزید بڑھاوا دیں یا پیچیدہ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا اور بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

منگل کو کابل میں طالبان انتظامیہ نے بتایا تھا کہ دونوں ملکوں نے چین میں ہونے والی بات چیت میں تنازعے کے حل کے لیے ’مؤثر‘ پیش رفت کی ہے۔

چین گذشتہ کئی ہفتوں سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعے کو سلجھانے کے لیے ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بتایا ’اب تک مفید بات چیت ہوئی ہے‘ اور امید ظاہر کی کہ معمولی نوعیت کے اختلافات مذاکرات کی پیش رفت میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امیر خان متقی نے کابل میں چین کے سفیر ژاؤ شِنگ سے ملاقات کی تھی۔

پاکستان فوج نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ ان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی جو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔

پاکستان فوج کے مطابق یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک پڑوسی ملک میں عسکریت پسندوں کے تمام ’محفوظ ٹھکانوں‘ کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

اسلام آباد کا الزام ہے کہ افغانستان، خاص طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، جو پاکستان کے اندر حملے کرتے ہیں۔

یہ گروہ افغان طالبان سے الگ ہے لیکن اس کے ساتھ قریبی تعلق رکھتا ہے۔ کابل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ، ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کا اعلان

بدھ اپریل 8 , 2026
Shareپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کرتے ہوئے تمام جامعات کو 15 اپریل تک داخلے مکمل کرنے حکم دے دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ​میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں خالی نشستوں کو مکمل کرنے کے […]

You May Like