پاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے اب بھی پرامید ہے: شہباز شریف

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کئی دہائیوں بعد براہ راست بات چیت کا سہرا پاکستان کو جاتا ہے اور پاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے اب بھی پرامید ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے خطے میں کشیدہ صورتحال کے دوران کئی مواقع پر تناؤ کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔‘

 ’پاکستان نے اس وقت امریکہ اور ایران میں ثالثی اور مذاکرات کی میزبانی کی جب دنیا کی معیشت ہجکولے لے رہی تھی، اور یہ پاکستان کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ دونوں فریقین میں جنگ بندی اس وقت بھی جاری ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 47 سالوں بعد اعلیٰ ترین سطح پر آمنے سامنے بات کرائی جو اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور دور اندیشی نے کشیدہ صورتحال کو سنبھالنے اور جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کے مطابق فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم مسلسل راتوں کو جاگ کر صورتحال پر نظر رکھتی رہی اور کئی مواقع پر بروقت اقدامات کے ذریعے معاملات کو قابو میں رکھا گیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھی ایران-امریکہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا، جبکہ نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی بھی تعریف کی گئی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر خزانہ کی منیجنگ ڈائریکٹر ورلڈ بینک سے ملاقات

منگل اپریل 14 , 2026
Share وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کو واشنگٹن میں ورلڈ بینک گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) انا بیردے سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد […]

You May Like