سونے کی قیمت میں 5روزہ وقفے کے بعد بڑی کمی

Share

امریکی لیبر مارکیٹ میں بیروزگاری کی شرح گھٹ کر 4اشاریہ 30فیصد پر آنے، عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مئی 2026 تک شرح سود گھٹانے کے امکانات معدوم ہونے جیسے عوامل کے باعث پانچ روزہ وقفے کے بعد عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 86ڈالر کی کمی سے 4ہزار 972ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 8ہزار 600روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 5لاکھ 19ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 7ہزار 373روپے کی کمی سے 4لاکھ 45ہزار 783روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 5ڈالر 10سینٹس کی کمی سے 78ڈالر 40 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

فی اونس چاندی کی قیمت میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 501روپے کی کمی سے 8ہزار 324روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 430روپے کی کمی سے 7ہزار 136روپے کی سطح پر آگئی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

برقی جھٹکے سے تحریک پیدا کرکے انسان کم خودغرض بن سکتا ہے: نئی تحقیق

جمعہ فروری 13 , 2026
Share سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے خودغرضی کا ایک علاج تلاش کر لیا ہے تاہم یہ وقتی طور پر ہی اثر انداز ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوسروں کا خیال رکھنا انسانی دماغ میں فطری طور پر موجود ہے […]

You May Like