کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت اور بارکھان میں بارش کے ساتھ […]

جنوبی چھاونی کے علاقے میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مدعیہ کے بیان کے مطابق ملزمان رشتے دکھانے کا بہانہ بنا کر دونوں بہنوں کو گھر سے لیکر گئے تھے۔ […]

ڈھاکا: بنگلادیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد طارق رحمان نے جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری بیان میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے طارق رحمان کو مستقبل کے وزیر اعظم کے طور پر پیشگی مبارکباد دیتے […]

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں امریکا نے نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔ چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ موناک […]

ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے […]

لاہور: لاہور جم خانہ کی مینیجمنٹ کمیٹی کے انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سلمان صدیق، میاں مصباح الرحمن گروپ اور مناپلی بریکر پینل نے 12 میں سے 6،6 نشستیں حاصل کر کے برابری قائم کر دی۔ جمخانہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دو مختلف پینلز […]

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو کچلا جس کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  کلفٹن شون سرکل کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا […]

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل کی اپیسٹین فائلز میں سامنے آنے والی ای میلز نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے جس نے بڑے بڑوں کے پردے فاش کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسی ہی کچھ ای میلز کے باعث بنین الااقوامی بندرگاہوں کی آپریٹر کمپنی ڈی پی […]

ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں بختاور خان، فرمان اور نعمان شامل ہیں جنہیں کراچی کے علاقے زمزمہ سے گرفتار […]

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر خود سیاست کروں گا  اور نہ کسی کو کرنے دوں گا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے پاکستانیوں! عمران خان صاحب […]