غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،بھاری مالیت کی کرنسی برآمد

Share

ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں بختاور خان، فرمان اور نعمان شامل ہیں جنہیں کراچی کے علاقے زمزمہ سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے اور بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹام کروز اور بریڈ پٹ کی اے آئی ایکشن ویڈیو، ہالی وڈ تباہی کے دہانے پر؟

ہفتہ فروری 14 , 2026
Share ہالی وڈ کے ایک نمایاں سکرین رائٹر نے مصنوعی ذہانت سے بنی وائرل ویڈیو پر اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’ہمارا وقت شاید ختم ہو گیا ہے۔‘ یہ 15 سیکنڈ کا کلپ بظاہر ٹام کروز اور بریڈ پٹ کو ایک سنسنی خیز ایکشن فائٹ سین میں […]

You May Like