پاکستان کے دفتر خارجہ نے جعمرات کو بریفنگ میں بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر افغانستان میں ’دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ‘ بنانے کا مقصد پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔ پاکستان نے 21 فروری کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب افغانستان کے سرحدی […]

پاکستان فوج نے جمعرات کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں 25 فروری کو کیے جانے والے آپریشن میں 10 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 فروری کو ژوب میں ہی کیے […]

مصنوعی ذہانت کے ساتھ انسانیت کے مستقبل کا ایک تباہ کن منظر نامہ پیش کرنے والی ایک نئی رپورٹ وائرل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے بڑی ٹیک اور مالیاتی کمپنیوں کے سٹاک کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ اتوار کو سٹرینی ریسرچ کی جانب سے شائع ہونے والے ’دی […]

پاکستان نے جمعرات کی شب کہا ہے کہ سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال حملے کا فوری اور موثر جواب دیا گیا ہے جس میں وزارت اطلاعات کے مطابق اب تک 36 کے قریب افغان اہلکار جبکہ دو پاکستانی فوجی جان سے گئے ہیں۔ افغان طالبان حکومت نے اب […]

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اپنے طویل سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کہا کہ وہ ایران کے مسئلے کو ’سفارت کاری‘ سے حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ خطاب ایسے […]

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر افغانستان میں عسکریت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد کابل نے ’مناسب وقت پر جواب دینے‘ کی بات کی ہے۔ آئیں افغانستان کی فضائی طاقت پر ایک نظر ڈالیں اور کیا وہ پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ افغانستان […]

سینیئر برطانوی سیاست دانوں نے ملکی پارلیمان کے ایوان بالا دارالامرا میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی حالت زار اور پاکستان میں انسانی حقوق کی مبینہ پامالی کے بارے میں اہم سوالات اٹھائے ہیں اور اس صورت حال کو تجارت […]

عطاء اللہ تارڑ نے پاک-افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی دیا جاتا رہے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور بھارتی […]

پاکستان اور 21 دیگر ممالک، جن میں فرانس، برازیل، سپین اور ڈنمارک شامل ہیں، نے منگل کو اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات ’ناقابلِ قبول عملی الحاق‘ کو آگے بڑھانے اور دو ریاستی حل کے امکانات […]

مانچسٹر پولیس نے بتایا ہے کہ ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر کلہاڑی اور چاقو لے کر شہر کی ایک مرکزی مسجد میں داخل ہوا۔ پولیس کے مطابق منگل کی شب وکٹوریہ پارک میں واقع مسجد سے اطلاع ملی کہ دو افراد مشتبہ طور پر وہاں موجود […]