صوابی، پی ٹی آئی کارکن موٹروے بند کرنے پر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے

Share


SWABI:

خیبرپختونخوا کے صوابی انٹر چینج کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران کارکنوں نے پشاور-اسلام آباد موٹر وے کو بند کر دیا، جس پر کارکن دو گروپوں میں بٹ گئے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنان کا ایک گروپ صوابی انٹرچینج پر ایک روڈ بند کرنے پر بضد تھا جب کہ دوسرا روڈ بند کرنے کے خلاف ڈٹ گیا، اس دوران دونوں اطراف سے موٹر وے بند کرنے پر کارکن آپس میں الجھ پڑے اور گھتم گتھا ہو گئے۔

روڈ بند کرنے والے کارکنان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کو رہا کر دو تو روڈ کھول دیں گے، اس دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے گاؤں مرغز، ایم این اے عاطف خان مردان اور شہرام خان ترکئی اپنے حلقے سے گاڑیوں کے جلوس میں صوابی انٹر چینج پہنچے۔

مظاہرین نے موٹروے پر ہی جلسہ شروع کر دیا، جس کے باعث مسافروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص کی طویل غیرحاضری پر نشست خالی قرار دینے کی قرارداد پیش

منگل اگست 5 , 2025
Share اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی بغیررخصت کے طویل غیرحاضری پر حکمران جماعت کی رکن اسمبلی نے نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیش کردی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر سردار ایاز صادق […]

You May Like