مغربی اینٹارکٹکا میں موجود برف کی چادر انہدام کے دہانے پر!

Share

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی اینٹارکٹکا کی برف کی چادر تباہ کن انہدام کے دہانے پر ہے۔

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جہاں عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافہ جاری ہے وہیں برف کی یہ چادر کمزور ہو رہی ہے اور اس کے منہدم ہونے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین کے اندازے کے مطابق اگر مغربی اینٹارکٹک کی آئس شیٹ منہدم ہوئی تو اس کے نتیجے میں سطح سمندر 9.8 فٹ (تین میٹر) تک بلند ہوجائے گی۔

ایسا ہونے کی صورت میں سمندری کناروں پر بسے شہر اور آبادیاں زیر آب آ جائیں گی۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر نیریلی ایبرام کا کہنا تھا کہ اینٹارکٹکا میں برف، سمندر اور ماحولیات میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھا جا رہا ہے اور یہ گلوبل وارمنگ کے ہر چھوٹے سے حصے کے سبب بدتر ہوجائے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ: انڈپینڈنٹ عربیہ کی صحافی کا اسرائیلی حملے میں قتل، ادارے کا تحقیقات کا مطالبہ

پیر اگست 25 , 2025
Share فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے پیر کو بتایا کہ غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 15 افراد جان سے گئے، جن میں انڈپینڈنٹ عربیہ کی صحافی مریم ابو دقه بھی شامل ہیں۔ انڈپینڈنٹ عربیہ نے غزہ میں اپنی نامہ نگار کے قتل پر افسوس […]

You May Like