نیویارک ٹائمز سکوائر میں فائرنگ سے تین افراد زخمی: پولیس

Share

پولیس نے ہفتے کو کہا ہے کہ نیو یارک کے ٹائمز سکوائر میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ خاتون، 19 سالہ نوجوان اور 65 سالہ مرد شامل ہیں، جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 20 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب ایک متاثرہ شخص کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور اور متاثرہ افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ میں فائرنگ کے بڑے واقعات نسبتاً عام ہیں، کیوں کہ وہاں اسلحہ آسانی سے دستیاب ہے۔

نیو یارک کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک پر یہ واقعہ جولائی میں مین ہٹن کے ایک دفتر کی عمارت میں فائرنگ کے بڑے واقعے کے بعد پیش آیا۔ اس واقعے میں میں چار لوگوں کی جان گئی جن میں بلیک سٹون کے ایک اعلیٰ عہدےدار اور نیویارک پولیس کے ایک افسر شامل تھے۔

چار اگست کو پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ نیویارک میں اس سال کے پہلے سات ماہ کے دوران اور جولائی میں فائرنگ کے واقعات اور ان میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ریکارڈ کم رہی۔

امریکہ کے سب سے بڑے شہر میں جرائم ایک اہم انتخابی مسئلہ ہیں، جہاں نومبر میں میئر کا انتخاب ہونے والا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدے کا خیر مقدم

ہفتہ اگست 9 , 2025
Share پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکہ میں ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہفتے کو کہا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر […]

You May Like