خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر جشن آزادی سے متعلق پروگرام ملتوی

Share


اسلام آباد:

وفاقی وزارت اطلاعات کے زیرانتظام اسلام آباد میں شیڈول معرکہ حق اور جشن آزادی متعلق پروگرام ملتوی کردیا گیا۔

ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی ہدایت پر وزارتِ اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو "معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والا پرگرام خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورت حال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ بارش اور سیلاب سے  متاثرہ افراد سے اظہار یک جہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور جشن آزادی کی تقریبات مزید جوش و جذبے سے بعد ازاں منعقد کی جائیں گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملوں کے مقدمے درج، کارروائی شروع: فیصل آباد پولیس

جمعہ اگست 15 , 2025
Share فیصل آباد میں پولیس نے جمعے کو بتایا کہ احمدیوں کی دو عبادت گاہوں کے مینار گرانے کے واقعے میں 300 سے زائد نامعلوم مشتعل افراد جبکہ 47 افراد کی شناخت پر دو مقدمے درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ […]

You May Like