امریکہ میں انارکی کی اجازت نہیں دی جائے گی، صدر ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں پرتشدد مظاہروں، غیرقانونی امیگریشن اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر سخت مؤقف اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کے دوران امریکہ میں انارکی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ تارکین وطن نے پرتشدد احتجاج میں امریکی پرچم کو نذرآتش کیا، جسے وہ سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایسے افراد کو ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن بغیر اجازت امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں، جن میں سے بعض مختلف ممالک کی جیلوں سے رہا ہو کر یہاں پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے وفاقی اداروں پر حملہ آور ہونے والوں کو قرار واقعی سزا دینے کا اعلان بھی کیا اور کیلیفورنیا کے گورنر اور لاس اینجلس کے میئر کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان شہروں کو محفوظ اور صاف بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بگ بیوٹی فل منصوبے کے ذریعے سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط کیا جا رہا ہے، جبکہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری امریکہ لائی جا چکی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بجٹ ’متوازن‘ یا ’عوام دشمن‘، حکومت اور اپوزیشن اراکین کا ردعمل

بدھ جون 11 , 2025
Share مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ منگل کی شام جب قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تو نہ صرف ایوان کے اندر حزب اختلاف کی جماعتوں خاص طور پر تحریک انصاف نے شدید احتجاج کیا بلکہ ایوان کے باہر بیانات میں بھی بجٹ تجاویز پر سخت تنقید کی۔ حکومت […]

You May Like