اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری

Share

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کردیا۔

لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو  16 مارچ کے دن عارضی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  اس دوران کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

16 مارچ کو صبح ساڑھے 8 تا صبح ساڑھے 10 بجے کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔

اس دوران فضا میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا ہوگا، طیاروں کے کپتانوں کو اضافی فیول لازمی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور: حج و عمرے کے دوران جمع کردہ تبرکات کی گیلری

ہفتہ مارچ 14 , 2026
Share لاہور میں ایک سرکاری افسر نے گذشتہ 10 سالوں میں حج اور عمرے کی سعادت کے دوران جمع کیے گئے انمول تبرکات پر مشتمل ایک گیلری بنا رکھی ہے، جس میں پیغمبر اسلام کے دور کے سکے سمیت موئے مبارک بھی شامل ہے۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس […]

You May Like