مہمند میں حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

Share


پشاور:

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا جو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثے میں تباہ ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس غائب ہوگیا تھا تاہم پولیس نے ڈھونڈ نکالا ہے۔

حکام  نے بتایا کہ بلیک پاکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلہ پر پڑا تھا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ مہمند جائے حادثہ سے ملنے والی مشینری بھی ٹیم کے حوالے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں

خیال رہے کہ دو روز قبل صوبے کے مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر ضلع مہمند کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈیا کے تباہ شدہ 6 طیاروں کی ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں: وزیر داخلہ

اتوار اگست 17 , 2025
Share وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے ساتھ چار روز تک جاری رہنے والی جنگ کے کئی اہم واقعات کے عینی شاہد ہیں جس میں اس دوران گرائے گئے چھ انڈین طیاروں کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے […]

You May Like