پاکستان میں امن اور اتحاد: یوم آزادی معرکہ حق پر اقلیتوں کا پیغام

Share

یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پر اقلیتوں کی جانب سے پاکستان میں امن اور اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔

یومِ آزادی قربانی، اتحاد، عزم اور حوصلے کی روشن داستان ہے۔ یہ دن ہمارے عہد کی تجدید اور بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرنے کا لمحہ ہے۔ یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ آزادی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ قیام پاکستان  میں اقلیتی برادری کی خدمات ناقابل فراموش  اور ایک روشن باب ہے۔

یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پرپاکستان کی اقلیتی برادری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تہوار، رسم و رواج الگ ہے، لیکن ہماری خوشیوں کی ہر ادا ایک ہے۔ اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ اپنے اپنے رنگ میں عبادت کے لیے، ہمارے خدا سے مانگنے کے انداز الگ ہیں،  لیکن ہم سب کی دعا ایک ہے۔

اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ  بات جب پاکستان کی ہو، تو سب پاکستان کی حفاظت کے لیے دعا مانگتے ہیں۔  اس پرچم کے نیچے،ہر رنجش کی دیوار گرا کر،روشن ایک تصویر کریں۔  ہر پاکستانی کا یہی ایمان ہے ،یہ ہم سب کا پاکستان ہے۔  ہماری وفاؤں کے عقیدے کا نام پاکستان ہے۔  یہ محفوظ دھرتی ہماری عبادت گاہوں کی پاسبان ہے ۔ ہم سب کے دل کی ایک ہی صدا ہےپاکستان زندہ باد۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں مطلع مکمل ابرآلود، چند علاقوں میں پھوار و بوندا باندی

منگل اگست 12 , 2025
Shareشہر قائد کے بیشتر علاقوں میں مطلع مکمل ابرآلود رہنے کے ساتھ صدر و اطراف کے علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور دوران ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی […]

You May Like