کراچی: کمسن بچی پانی کی بالٹی میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق

Share

جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں قائم رہائشی عمارت کی دوسری منزل کے فلیٹ میں پانی کی بالٹی میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ متوفیہ بچی کی شناخت تین سالہ ایمن فاطمہ دختر مزمل کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بچی کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور متوفیہ بچی اپنے والد مزمل کے ساتھ ایک ماہ سے رہے رہی تھی جبکہ مزمل جس فلیٹ میں رہائش پذیر ہے اس میں اس کا بھائی، بھابھی ان کے بچے اور والدہ مقیم ہیں۔ مزمل تو کام پر گیا ہوا تھا جبکہ بچی گھر میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ واش روم میں پانی سے بھری ہوئی بالٹی میں گرنے کی وجہ سے ڈوب گئی جس کی اطلاع پر ملنے پر بچی کی چچی نے فوری طور پر ایمن فاطمہ کو بالٹی سے نکالا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔

راشد الرحمٰن نے مزید بتایا کہ بچی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی کو مبینہ طور پر والد نے قتل کیا ہے جس پر پولیس بچی کی والدہ کے دعوے پر مزید چھان بین کر رہی ہے ۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مصنوعی ذہانت کے لیے ’تربیتی ڈیٹا ختم ہو چکا‘

ہفتہ اکتوبر 4 , 2025
Share گولڈ مین ساشے کے ڈیٹا چیف نے کہا ہے کہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کے جیمنی جیسے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈلز کا تربیتی ڈیٹا ختم ہو چکا ہے۔ بینک کے چیف ڈیٹا آفیسر اور ہیڈ آف ڈیٹا انجینیئرنگ نیما رافیل کے مطابق یہ […]

You May Like