ٹک ٹاک صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے جا رہا ہے

Share

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک آئندہ ہفتوں میں صارفین کے لیے وائس میسجز اور امیج شیئرنگ فیچر شامل کر کے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کا دائرہ کار بڑھانے جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ پلیٹ فارم کو مزید بہتر سوشل اسپیس بنانا ہے تاکہ صارفین شارٹ فارم ویڈیو کانٹنٹ کے ساتھ دوستوں اور کمیونیٹیز کے ساتھ رابطہ کر سکیں۔

کمپنی کے ترجمان جاشیل جونز کے مطابق یہ نئے فیچرز ان تمام ٹک ٹاکرز کو دستیاب ہوں گے جن کو ڈی ایمز تک رسائی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تبدیلیاں کم عمر صارفین کے لیے نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ میسجنگ صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جن کی عمر 16 برس یا اس سے زیادہ ہوگی۔

ٹک ٹاک نے تصدیق کی کہ یہ تبدیلی آئندہ چند ہفتوں میں بتدریج جاری کی جائے گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ میں 3 دنوں میں سیلاب سے 2 لاکھ 73 ہزار خاندان متاثر ہونے کا خطرہ: حکام

ہفتہ اگست 30 , 2025
Share صوبہ سندھ میں حکام نے ہفتے کو اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے نتیجے میں صوبے کے 16 لاکھ افراد پر مشتمل ڈھائی لاکھ سے زائد خاندانوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) اور صوبائی حکومت […]

You May Like