ساہیوال، دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

Share

دریائے راوی میں آئے ہوئے شدید سیلاب نے ساہیوال کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں ضلع بھر کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

سیلابی پانی کی تیزی نے متعدد گھروں اور علاقوں کو متاثر کیا ہے، اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

موضع اکبر شاہ کے علاقے میں سیلابی پانی نے ایک گھر کی چھت کو گھیر لیا تھا، جہاں تین افراد جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں، پھنس گئے تھے۔

رشتہ داروں کی فوری اطلاع پر ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی قیادت میں ریسکیو 1122 اور پاک فوج نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے ان افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

سیلاب کی شدت کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 74 اسکول مزید 7 روز کے لیے بند رہیں گے۔

اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے واضح کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے باقی تمام اسکول یکم ستمبر کو معمول کے مطابق کھل جائیں گے، اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

سیلاب کے باعث ساہیوال کے مختلف علاقوں میں صورتحال انتہائی نازک ہے، تاہم انتظامیہ اور امدادی ادارے سیلابی علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں تاکہ مزید نقصانات کو روکا جا سکے اور متاثرہ افراد کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گلگت بلتستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ: حکام

پیر ستمبر 1 , 2025
Share گلگت بلتستان میں پیر کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن کا تھا اور یہ چلاس تھور کے مقام […]

You May Like