لاہور میں دھند کا راج، درجہ حرارت تین ڈگری تک گر گیا

Share


لاہور:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بدستور دھند اور بادلوں کے ڈیرے ہیں، درجہ حرارت تین ڈگری تک گرگیا۔

شدید دھند کے باعث سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ دکھانے سے قاصر ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم بعض علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم خشک اور سرد رہے گا۔

دوسری جانب دھند کے باعث لاہور میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند نے پروازوں کا نظام درہم برہم کر دیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اندرون و بیرون ملک جانے اور آنے والی 22 پروازیں متاثر ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم اور دھند کی وجہ سے دبئی، جدہ، ابو ظہبی، ریاض، استنبول، دوحہ، کراچی اور شارجہ جانے اور آنے والی پروازیں دو سے پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حدِ نگاہ کم ہو کر 50 میٹر تک رہ گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دھند میں لینڈنگ کے سسٹم موجود ہونے کے باوجود بعض ایئرلائنز نے اپنی پروازیں آپریٹ نہیں کیں۔ سعودی، اتحاد، ایئر بلیو، پی آئی اے، امارات، ترکش ایئرلائن سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازیں متاثر ہوئیں۔

پی آئی اے سمیت تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ معلومات ضرور حاصل کریں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران: مہنگائی کے خلاف احتجاج کا 13 واں دن، ٹرمپ کی حملے کی پھر دھمکی

ہفتہ جنوری 10 , 2026
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ایران میں مظاہرین کے مارے جانے کی صورت میں فوجی حملوں کی اپنی سابقہ دھمکی دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران کے رہنما ’بڑی مشکل میں‘ ہیں۔  ٹرمپ نے کہا: ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ کچھ ایسے شہروں پر قبضہ کر […]

You May Like