انڈونیشیا؛ اسلامی اسکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق طلبا کی تعداد 54 ہوگئی

Share

انڈونیشیا کے شہر سیدوارجو کے "الخوزینی اسلامک بورڈنگ اسکول" کی عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی.

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی اسکول کی عمارت گرنے کا واقعہ 29 ستمبر کو اس وقت پیش آیا تھا جب سیکڑوں طلبا ظہر کی نماز کی تیاری کر رہے تھے۔

اچانک چھت اور دیواریں دھڑام سے گر گئیں۔ 100 سے زائد طلبا و اساتذہ ملبے تلے دب گئے۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب بھی ملبے تلے کم از کم 13 طلبا اور اساتذہ کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت طلبا کی ہے جن کی عمریں 13 سے 17 سال کے دوران تھیں۔ اساتذہ بھی شامل ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہے۔

اسکول کی دو منزلہ عمارت میں مرمت اور توسیعی کام بھی جاری تھا۔ عمارت کی کمزور بنیاد اور ناقص تعمیراتی معیار حادثے کی بنیادی وجہ بنے۔

 

پیر (29 ستمبر): حادثے کے فوراً بعد مقامی رضا کاروں اور فائر بریگیڈ نے ملبہ ہٹانا شروع کیا۔ ابتدائی طور پر 12 لاشیں اور 20 زخمی نکالے گئے۔

منگل (30 ستمبر): ملبے سے مزید 18 لاشیں برآمد ہوئیں، اس دوران تیز بارش اور ملبے کی سختی نے امدادی کام کو مشکل بنا دیا۔

بدھ (1 اکتوبر): ریسکیو اہلکاروں نے اسکول کے مرکزی ہال سے مزید 10 لاشیں نکالیں۔

جمعرات تا اتوار (2 تا 5 اکتوبر): مسلسل کھدائی اور کٹائی کے بعد مزید 14 لاشیں ملیں۔ کئی مقامات پر ریسکیو عملہ تنگ جگہوں سے رینگ کر اندر داخل ہوا۔

پیر (6 اکتوبر): مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 54 تک جا پہنچی جبکہ 13 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا میں دینی مدارس بڑی تعداد میں ہیں لیکن بیشتر غیر رسمی طور پر چلتے ہیں اور ان پر تعمیراتی قوانین یا حفاظتی نگرانی سختی سے لاگو نہیں ہوتی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ الخوزینی اسکول کو عمارت کی توسیع اور تعمیر نو کی باضابطہ اجازت لی گئی تھی یا نہیں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اردن کی مدد سے سینیٹر مشتاق کو واپس لانے کی کوشش: پاکستان

پیر اکتوبر 6 , 2025
Share پاکستان کے دفتر خارجہ نے پیر کو کہا ہے کہ اردن کے تعاون سے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیل سے واپسی کی کوشش جاری ہیں یہ عمل آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔ تقریباً 45 کشتیوں پر مشتمل بحری قافلہ گلوبل صمود فلوٹیلا، جس پر […]

You May Like