کراچی، خواتین کو لوٹنے والوں سے سچل پولیس کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

Share

شہر قائد میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ واقعے کے وقت بھی ملزمان ایک فیملی کی خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔

سچل پولیس کے مطابق ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دبئی ایئر شو میں انڈین فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ: اے پی

جمعہ نومبر 21 , 2025
Share دبئی ایئر شو میں جمعے کو ایک انڈین لڑاکا طیارہ مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ انڈین فضائیہ میں استعمال ہونے والا لڑاکا طیارے ایچ اے ایل تیجس نے مقامی وقت کے مطابق دو بج کر دس منٹ پر مظاہرہ دکھانے کے لیے پرواز بھری لیکن […]

You May Like