پسنی: ایس ایچ او شکیب ارسلان کی سربراہی میں کارروائی، منشیات فروش فقیر سمیت چار افراد گرفتار

Share

پسنی: ایس ایچ او شکیب ارسلان کی سربراہی میں کارروائی، منشیات فروش فقیر سمیت چار افراد گرفتار

پسنی (روزنامہ ایگل حب بلوچستان ) ایس ایچ او پسنی شکیب ارسلان کی قیادت میں پولیس نے ببر شور میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فقیر سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فقیر نامی شخص اپنے مکان کو ساقی خانے کے طور پر استعمال کر رہا تھا، جہاں نشئی افراد اکٹھے ہوکر نشہ آور مواد استعمال کرتے تھے۔ علاقہ مکینوں کی مسلسل شکایات پر ایس ایچ او شکیب ارسلان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایچ او شکیب ارسلان نے کہا کہ علاقے میں منشیات اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ترکی غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ٹاسک فورس تعینات کرے گا: اردوغان

جمعرات اکتوبر 9 , 2025
Share ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کو کہا کہ ترکی اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ’ٹاسک فورس‘ میں شرکت کرے گا۔ اردوغان نے کہا، ’ہم امید کرتے ہیں کہ اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں […]

You May Like