امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

Share

امریکا کی متعدد ریاستیں شدید اور تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں ہیں، جہاں شدید برفباری اور بارش کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس شدید موسم سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ملک کی 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔

نیویارک کے میئر نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کر دیا گیا۔

شدید برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 84 ہزار سے زائد صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ وفاقی اور ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور طوفان سے متاثرہ تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حکام کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ میں ’جعلی‘ پائلٹ نے بار بار کیسے مفت سفر کیا؟

ہفتہ جنوری 24 , 2026
Share امریکہ کے وفاقی حکام نے کہا ہے کہ ایک سابق فلائٹ اٹینڈنٹ پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے خود کو پائلٹ اور فضائی کمپنی کا اہلکار ظاہر کر کے تین امریکی فضائی کمپنیوں کو بے وقوف بنایا اور چار سال کے عرصے میں ان سے مفت میں […]

You May Like