کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Share

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رونالڈو نے گزشتہ روز ہنگری کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کیے۔ تاہم ان کی ٹیم میچ میں فتح حاصل نہ کرسکی اور مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔

40 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کے گولز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

انہوں نے گوئٹے مالا کے سابق کھلاڑی کارلوس روئز کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ورلڈکپ کوالیفائرز میں 39 گول کر رکھے تھے۔

ارجنٹینا کے اسٹار لیونل میسی 36 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈین عسکری قیادت کے ’اشتعال انگیز‘ بیانات خطے کے لیے خطرہ: پاکستانی فوج

بدھ اکتوبر 15 , 2025
Share  پاکستان کی فوج نے بدھ کو انڈیا کی عسکری قیادت کے حالیہ بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بے بنیاد بیانات سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ ہے۔ انڈین سول اور فوجی قیادت کی جانب سے حال ہی میں متعدد بیانات […]

You May Like