خیبرپختونخوا؛ رواں برس دہشت گردی کے 1588 کیسز رپورٹ، بنوں سرفہرست

Share

خیبر پختونخوامیں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزدکیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 181، پشاور میں 163، ڈی آئی خان میں 152 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 3 ہزار 437 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں، اسی طرح شمالی وزیرستان میں887، ڈی آئی خان میں 865 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’سکیور نیبرہڈ‘ سروے کی وجہ چینیوں کی سکیورٹی اور افغان شہری: وزارت داخلہ

منگل دسمبر 9 , 2025
Share پاکستان کی وزارت داخلہ نے منگل کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ سروے شروع کرنے کی بنیادی وجہ چینی شہریوں کی سکیورٹی اور افغان شہریوں سے جڑے خدشات ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر شروع کیے گئے ’محفوظ پڑوس/سکیور نیبر ہڈ‘ نامی منصوبے کے […]

You May Like