چین: غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان

Share

چین کے ایک گاؤں میں شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق سخت جرمانے عائد کیے جانے پر عوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے شہر لنکانگ کے ایک گاؤں کی انتظامیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر صوبائی شادی، غیر ازدواجی تعلقات اور غیر شادی شدہ حمل پر بھاری جرمانے مقرر کر دیے ہیں۔

نوٹس کے مطابق اگر کوئی شخص صوبے سے باہر شادی کرتا ہے تو اس پر 1500 یوان (تقریباً 60 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ غیر شادی شدہ حمل کی صورت میں 3000 یوان (تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روپے) جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح غیر ازدواجی تعلقات کے تحت ساتھ رہنے والے جوڑوں سے ہر سال 500 یوان وصول کیے جائیں گے۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر شادی کے دس ماہ کے اندر بچے کی پیدائش ہو تو اس پر بھی 3000 یوان جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اس اگر شادی کے بعد 10 ماہ سے پہلے بچہ پیدا ہو جائے تو بھی 3000 یوان جرمانہ ہوگایڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور صارفین اسے غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دے رہے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سازشی حلقے افغانستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے میں مصروف ہیں: متقی

ہفتہ دسمبر 27 , 2025
Share افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ہفتے کہا کہ افغانستان اور تاجکستان کی مشترکہ سرحد پر پیش آنے والے حالیہ واقعات کی ’مکمل اور سنجیدہ‘ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سرکاری ویب سائٹ الامارہ اردو کے مطابق مولوی امیر خان متقی نے یہ بات کابل میں منعقدہ ایک […]

You May Like