عفان وحید نے اپنے غصیلے مزاج کا اعتراف کرلیا

Share

پاکستان کے مقبول اداکار عفان وحید نے پہلی بار اپنی شخصیت کے ایک ایسے پہلو سے پردہ اٹھایا ہے جو اکثر ان کے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ نرم مزاج اور متوازن گفتگو کے لیے شہرت رکھنے والے عفان نے بتایا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے اور اس کمزوری نے کئی بار انہیں مشکل میں ڈال دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگرچہ بظاہر وہ ایک پُرسکون اور ہنس مکھ انسان دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان کے قریبی لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ کبھی کبھار وہ سخت غصے میں آجاتے ہیں۔

عفان کا کہنا تھا کہ ’’یہ مسئلہ میں نے خود بھی ہمیشہ محسوس کیا اور برسوں اس پر غور و فکر کے بعد بہت کچھ سیکھا۔‘‘

عفان نے وضاحت کی کہ غصہ صرف ایک وقتی ردعمل نہیں بلکہ اس کے پیچھے موروثی اثرات اور اردگرد کا ماحول بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کے مطابق اس کیفیت سے نمٹنے کےلیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ انسان خود کو پہچانے اور اپنے رویے کا جائزہ لے۔

اداکار نے بتایا کہ وقت کے ساتھ انہوں نے خود پر قابو پانے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کی تکنیک سیکھی ہیں۔ یہ طریقے انہیں نہ صرف اپنے غصے پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں بلکہ زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ دینے کا حوصلہ بھی بخشتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں وہ کئی بار غیر ضروری طور پر سخت ردعمل ظاہر کر بیٹھے، جس پر آج انہیں افسوس ہے۔ تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی ذات پر کام کرکے اپنی شخصیت میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔

عفان وحید کے مطابق ’’غصہ اکثر اَن دیکھی مشکلات کی جڑ بن جاتا ہے۔ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ ایسے مواقع پر خاموش رہنا اور جذبات پر قابو رکھنا ہی اصل طاقت ہے۔‘‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’دو گھر اجڑ گئے‘: بیٹوں کے قاتلوں کے ’پولیس مقابلے‘ میں مارے جانے پر والد کا ردعمل

جمعرات اگست 28 , 2025
Share رائے ونڈ میں 30 روپے کے تنازعے پر دو سگے بھائیوں کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزمان کی مبینہ پولیس مقابلے میں موت پر اپنے ردعمل میں مقتولین کے والد نے کہا ہے کہ اس سے ان کے بیٹے کو واپس نہیں آئیں گے، ’لیکن دو گھر اجڑ گئے۔‘ […]

You May Like