شدید دھند کے باعث پنجاب بھر میں موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

Share

شدید دھند کے باعث پنجاب کے مختلف حصوں میں موٹرویز اور اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر متعدد موٹرویز پر ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم-2 لاہور تا کوٹ مومن شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح موٹروے ایم-3 فیض پور تا درخانہ، ایم-4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان اور ایم-5 ملتان تا ظاہر پیر پر بھی دھند کے باعث ٹریفک روک دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں لاہور تا سمبڑیال موٹروے ایم-11 اور لاہور ایسٹرن بائی پاس بھی دھند کی وجہ سے بند ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال اور اقبال نگر میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودہراں اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق بعض مقامات پر حد نگاہ 0 سے 100 میٹر تک محدود ہو چکی ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔

سید عمران احمد نے بتایا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے روڈ یوزرز کو سختی سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

ترجمان کے مطابق دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رفتار کم رکھیں۔

کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چربندن اسپورٹس گراؤنڈ بدحالی کا شکار

بدھ جنوری 14 , 2026
Shareپسنی (روزنامہ ایگل حب بلوچستان ) تحصیل پسنی کے علاقے چربندن میں اسپورٹس کی سہولتوں کی کمی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ تقریباً پانچ سال قبل چربندن میں ایک اسپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیا گیا جو مرحوم سیٹھ گل محمد کے نام سے منسوب ہے۔ یہ گراؤنڈ فٹبال اور […]

You May Like