وہاڑی پولیس کا انقلابی قدم، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ویڈیو کال اور لائیو لوکیشن سسٹم متعارف

Share


وہاڑی:

پنجاب بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے دوران وہاڑی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی بروقت مدد اور محفوظ مقامات تک منتقلی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انقلابی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی براہ راست نگرانی میں شروع کیے گئے اس نظام کے تحت ویڈیو کال، لائیو لوکیشن اور جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کی فوری نشاندہی کی جا رہی ہے، جس کے بعد پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتی ہیں۔

ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکار براہ راست موقع پر موجود رہ کر متاثرین کو بحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے ہیں، جب کہ تمام کارروائیاں ڈیجیٹل ٹریکنگ کے ذریعے مانیٹر کی جا رہی ہیں۔

جدید لائیو لوکیشن سسٹم کی بدولت نہ صرف متاثرین کی درست جگہ کی فوری نشاندہی ممکن ہوئی ہے بلکہ رسپانس ٹائم بھی نمایاں حد تک کم ہو گیا ہے۔

پولیس اہلکار ویڈیو کال پر متاثرہ افراد کی صورتحال کا جائزہ لے کر فوری ریسکیو کارروائی کرتے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب میں سیلاب کے سبب قومی و صوبائی اسمبلی ضمنی الیکشن ملتوی: الیکشن کمیشن

جمعرات ستمبر 4 , 2025
Share  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جمعرات کی شام جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں انتخابات سیلاب کی صورت حال کے باعث موخر کر دیے گئے […]

You May Like