ارشد ندیم کی ورلڈچیمپئن شپ میں ناکامی پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

Share

ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر ایشین ایتھلیٹکس کے نائب صدر نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی میڈیا سے گفتگو ہوئے آبدیدہ ہوئے اور کہاکہ ارشد ندیم کی یہ کارکردگی ایک بہت بڑا سیٹ بیک ہے، دو چار لوگوں کی وجہ سے ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناکامی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے دس سال محنت کرکے ارشد ندیم کو ٹاپ پر پہنچایا تھا، اولمپکس کے بعد دو سے تین لوگوں نے ارشد ندیم کو کنٹرول کیا جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔

اکرم ساہی نے کہا کہ ان لوگوں نے میری اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کی میری ٹیم کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو فیڈریشن سے دور کرکے معاملات دو تین لوگوں نے ہاتھ میں لیے جس کا نقصان ہوا۔  کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ارشد ندیم کی کارکردگی کا گراف اتنا نیچے جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ صاحب اقتدار سے کہوں گا کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، قوم کے پیسے سے ارشد ندیم کو ایک بلند مقام پر پہنچایا تھا۔

محمد اکرم ساہی کے مطابق کون لوگ ہیں جو ارشد ندیم کو 93 میٹر سے 82 میٹر کی تھرو پر لے آئے ہیں۔ میرے لیے آج کارکردگی برداشت کرنا مشکل ہے اس کے ذمہ داروں کو جواب دہ ہونا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان میں بگرام ایئربیس ’واپس حاصل کرنے‘ کی کوشش کر رہے ہیں: صدر ٹرمپ

جمعرات ستمبر 18 , 2025
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ وہ افغانستان میں بگرام ایئربیس کو ’واپس حاصل کرنے‘ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب واقعہ بگرام ہوائی اڈے پت امریکہ نے 2021 میں جنگ زدہ ملک پر طالبان کے قبضے سے کچھ ہی […]

You May Like