ہانیہ عامر باکسنگ میں قدم رکھنے کیلیے تیار، ورلڈ باکسنگ چیمپئن کا ٹریننگ دینے کا انکشاف

Share

ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دینے کا انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے بتایا کہ وہ ان دنوں ہانیہ عامر کو باکسنگ کی باقاعدہ تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر بہترین فائٹر ہیں، جو جلد فائٹ بھی لڑیں گی۔

بھارتی حریفوں کو شکست دے کر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے والے عثمان وزیر نے اس موقع پر حکومتی وعدوں کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے پر بھی شکوہ کیا، دورانِ انٹرویو سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی رابطہ کیا گیا، جنہوں نے عثمان وزیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے عثمان وزیر کی مدد کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ایسے باصلاحیت اور مضبوط کھلاڑیوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ عثمان وزیر پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کفایت شعاری مہم: 86 واں یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے

پیر مارچ 23 , 2026
Share حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت پیر کو ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن […]

You May Like