خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Share


اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھابارش کا امکان ہے، جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات اسلام نے بتایا کہ ہزار ڈویژن اور کشمیر میں تیز/موسلادھار بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہزارہ ڈویڑن میں ایک بارش برسانے والا نظام تشکیل پا رہا ہے اور آئندہ 3 گھنٹوں میں مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد سوات، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ عوام اور سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ موسم کی اس صورت حال کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دو پیالیوں کے درمیان سلور اکانومی

اتوار اگست 24 , 2025
Shareالنومْ اخو الموت۔ (نیند، موت کی بہن ہے) لیکن ہر صبح زندگی شروع کرتے ہوئے چائے کی پیالی کیا کردار ادا کرتی ہے؟ سبحان اللہ۔ طلوع ہوتا ہوا مہربان سورج اور نرم گرم بستر اور ہاتھ میں چائے کی پیالی۔ جی چاہتا ہے کہ وقت یہیں رْک جائے۔ نیند اور […]

You May Like