مقبوضہ مشرقی یروشلم کے شفاعت پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری اور تشدد کے واقعے کی ویڈیو نے اسرائیلی فوج کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باوردی اہلکار بندوق تانے ایک نوجوان کے پیچھے دوڑ رہے ہیں اور اسے گرفتار کرلیتے ہیں۔
پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والوں نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے نوجوان کی شناخت مہدی العربی کے نام سے ہوئی ہے جو ڈاؤن سنڈروم جیسے خصوصی ذہنی عارضے کا شکار ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کارروائی میں شامل اہلکار غالباً اسرائیلی بارڈر سے تعلق رکھتے تھے، جو مشرقی یروشلم میں باقاعدگی سے سیکیورٹی آپریشنز کرتے ہیں۔
A video shows Israeli soldiers chasing and detaining a Palestinian child with Down syndrome during a raid on the Shuafat Refugee Camp in Jerusalem. pic.twitter.com/KMWegBLwYK
— Ihab Hassan (@IhabHassane) April 30, 2026
وائرل ویڈیو میں اہلکاروں کو نوجوان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔
اس ویڈیو پر انسانی حقوق کے حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے خاص طور پر اس پہلو پر کہ ایک اسپیشل چائلڈ کے ساتھ اس نوعیت کا سلوک کیا گیا۔
تاحال اسرائیل کی بارڈر فورس یا ھکومت کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ مؤقف یا وضاحت سامنے نہیں آئی جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ویڈیو اور دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
