ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے اور دس سال تک قید کی تجویز پر بریفنگ دی۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وزیر قانون بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔