سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہا، ترکیے منتقل

Share

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے محصورین کے لیے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ذریعے انسانی امداد لے جانے والے کارکنوں سمیت غیرقانونی طور پر حراست میں لیے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو قابض اسرائیلی فورسز سے آزاد کرادیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ‘الحمداللہ، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں اسرائیلی قابض فورسز نے غیرقانونی طور پر گلوبل صمود فلوٹیلا سے انسانی امداد کے کارکنوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا’۔

انہوں نے کہا کہ میں یونانی حکام کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے یونان کے شہر کریٹ میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کے لیے سہولت فراہم کی اور ترک حکومت اور قیادت کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے استنبول منتقلی اور وہاں سے پاکستان واپسی کے لیے مدد فراہم کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ اور ایتھنز میں ہمارے سفارت خانے کے بھرپور کردار کو سراہتا ہوں۔

اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ فلوٹیلا کے کارکنوں کو غیرقانونی طور پر حراست میں لینے اور غزہ کے محصور شہریوں کے لیے بھیجے گئے امداد کو روکنے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور اور غیرمبہم حمایت جاری رکھے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Like