یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا

Share

نئی دہلی: یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی  برائے تحفظ غیر مادی ثقافتی ورثہ کا 20 واں اجلاس ہوا جس میں سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

فرسٹ سیکریٹری شعیب سرور نے بتایا کہ بوریندو وادیٔ سندھ کی پانچ ہزار سال قدیم تہذیب کی جیتی جاگتی بازگشت ہے جو انسان کی تخلیقی صلاحیت اور مقامی ثقافتی روح کی علامت ہے۔ 

Boreendo—an ancient folk musical instrument native to Sindh was inscribed on UNESCO’s List of Intangible Cultural Heritage during the 20th session of UNESCO’s Intergovernmental Committee for the Safeguarding of the Intangible Cultural Heritage in New Delhi today. pic.twitter.com/Bf47rm0qS1
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) December 9, 2025

انہوں نے کہا کہ یہ اندراج پاکستان کی ثقافتی روایات اور مشترکہ انسانی ورثے کا اعتراف اور مسرت کا موقع ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کا موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

منگل دسمبر 9 , 2025
Share قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں کمیٹی اراکین نے متفقہ طور پر ملک میں موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان میں موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکسز کا معاملہ گذشتہ ایک ماہ سے رکن […]

You May Like