جنوبی وزیرستان خودکش دھماکہ: دو افراد کی موت، 14 زخمی

Share

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے اعظم ورسک تھانے کی حدود میں پولیس کے مطابق پیر کی شام سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان کے پولیس کنٹرول روم کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی کو چیک پوسٹ سے ٹکرانے سے خودکش دھماکہ ہوا ہے جس سے آس پاس کی آبادی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اہلکار نے بتایا: ’چیک پوسٹ کے قریب ایک مدرسہ اور مکان بھی منہدم ہو گیا جس سے عام شہری زخمی ہوئے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ جس علاقے میں دھماکہ ہوا ہے، وہاں انٹرنیٹ اور موبائل کے سگنل موجود نہیں اور متعلقہ حکام سے رابطے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اہلکار کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ’فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عدالت کا ون کانسٹی ٹیوشن کی لیز منسوخی کا فیصلہ برقرار

منگل مئی 5 , 2026
Share اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوموار کو بی این پی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی لیز منسوخی کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے سی ڈی اے کی جانب سے آٹھ مارچ 2023 کو جاری کردہ لیز منسوخی کے آرڈر کو قانونی قرار دے دیا۔ جبکہ بی این پی لمیٹڈ کی جانب سے […]

You May Like