عیدالاضحی قریب، پسنی مویشی منڈی میں قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
پسنی (روزنامہ ایگل حب بلوچستان ) پسنی عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی پسنی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ منڈی میں ایک عام بکری کی قیمت 80 سے 85 ہزار روپے تک طلب کی جا رہی ہے، جو کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں کے ریٹس سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پسنی جیسے علاقے میں اتنی مہنگی بکریاں فروخت ہونا سمجھ سے باہر ہے۔ "کراچی میں بھی اس قیمت میں اچھی نسل کی بکری مل جاتی ہے، یہاں مقامی بکری اتنے مہنگے دام میں بیچنا زیادتی ہے، مقامی خریدار
دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اندرون شہر سے منڈی میں بکریوں کی منتقلی پر روک لگانے سے بھی جانوروں کی قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کا براہِ راست اثر قیمتوں پر پڑا ہے۔
شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ منڈی میں جانوروں کی دستیابی بہتر ہو اور عام عوام بھی قربانی کی سنت ادا کر سکیں۔
رپورٹ : قمبر حسین