میں منشیات استعمال نہیں کرتا: ایلون مسک

Share

امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے 2024 کی امریکی انتخابی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر کیٹامین اور دیگر منشیات استعمال کی تھیں۔

نیویارک ٹائمز نے جمعے کو دعویٰ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ایلون مسک نے اتنی زیادہ مقدار میں کیٹامین استعمال کی تھی کہ اس سے ان کے مثانے کو نقصان پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص نے گذشتہ برس منشیات کی دیگر اقسام یعنہ ایکسٹسی اور سائیکیڈیلک مشرومز بھی استعمال کیے جب کہ ان کے ہمراہ ہر وقت ایک ’پِل باکس‘ بھی موجود ہوتا تھا۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جب مسک کو ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کا سربراہ بنایا گیا، تو وہ اس دوران بھی منشیات لیتے رہے یا نہیں۔

ہفتے کو ایلون مسک نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا: ’واضح کر دوں کہ میں کوئی منشیات نہیں لے رہا۔ نیویارک ٹائمز بےشرمی سے جھوٹ بول رہا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے چند سال پہلے ڈاکٹر کے مشورے پر کیٹامین استعمال کیا تھا اور اس کا اعتراف بھی ایکس پر کر چکا ہوں، تو یہ خبر ہی نہیں ہے۔ یہ ڈرگ ذہنی تناؤ سے نکلنے میں مددگار ہوتی ہے لیکن اس کے بعد سے میں نے اسے نہیں لیا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل مسک نے جمعے کو صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں الوداعی ملاقات کے دوران منشیات کے سوال کو ٹال دیا تھا۔ اس موقع پر ان کی آنکھ پر سیاہ نشان نمایاں تھا جس نے مزید سوالات کو جنم دیا، خاص طور پر جب یہ خبر نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے فوراً بعد سامنے آئی۔

اخبار نے ان کے کچھ غیر معمولی رویوں کا بھی ذکر کیا جن میں جنوری میں ایک جلسے کے دوران مبینہ طور پر نازی طرز کا جوشیلہ سیلوٹ کرنا بھی شامل تھا۔

مسک نے وضاحت کی کہ ان کی آنکھ پر چوٹ اس وقت لگی جب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل رہے تھے اور انہوں نے مذاق میں بچے سے کہا کہ ’وہ میرے چہرے پر مکے مارے اور اس نے واقعی مار دیا۔ پتہ چلا کہ ایک پانچ سالہ بچہ بھی اگر منہ پر مکے مارے تو واقعی۔۔۔‘ اس کے بعد انہوں نے بات مکمل نہیں کی۔

بعد ازاں جمعے کو ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ آیا وہ مسک کے ’منشیات کے باقاعدہ استعمال‘ سے آگاہ تھے؟

جس پر ٹرمپ نے جواب دیا: ’مجھے اس کا علم نہیں تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’میں سمجھتا ہوں ایلون ایک شاندار شخص ہیں۔‘

ایلون مسک اس سے قبل بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے کیٹامین استعمال کیا تھا جو انہیں ’منفی ذہنی کیفیت‘ سے نکالنے کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض منشیات نے ان کی تخلیقی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلیے پولیس ٹیم  اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پیر جون 2 , 2025
Shareعمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کے لیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے میں لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ […]

You May Like