پاکستان، افغانستان میں تعلقات کی بہتری کے لیے تیار ہیں: چین

Share

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کو بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی حکومت اور افغان عبوری حکومت نے حال ہی میں اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔‘

ترجمان کے مطابق: ’چین سمجھتا ہے کہ سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے، تعاون مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’یہ ایک اہم اور مثبت قدم ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اس سال مئی میں ہونے والے چین افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔‘

لین جیان کے بقول: ’ہم پاکستان، افغانستان اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تعمیر کے لیے بھی تیار ہیں۔‘

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کے عہدے کو بڑھا کر سفیر کے درجے پر فائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابل میں پاکستان کے موجودہ ناظم الامور (Chargé d’Affaires) عبیدالرحمٰن نظامانی 2022 کے اواخر میں منصور احمد خان کی جگہ اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عیدالاضحیٰ قریب، پسنی میں پانی کا سنگین بحران لالا سیلانی کا اظہارِ تشویش

جمعہ جون 6 , 2025
Shareعیدالاضحیٰ قریب، پسنی میں پانی کا سنگین بحران  لالا سیلانی کا اظہارِ تشویش پسنی (روزنامہ ایگل حب بلوچستان ) عیدالاضحیٰ کی آمد سے چند روز قبل پسنی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ علاقے میں پانی کی شدید قلت کے باعث عوام کو نہ صرف روزمرہ […]

You May Like