کراچی: نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Share

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کو منگل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے گزری تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

منگل کو پولیس نے مرکزی ملزم سلمان فاروقی اور ایک اور ملزم کو سٹی کورٹ میں پیش کیا جس نے دونوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔

اس موقعے پر ملزم سلمان فاروقی کے وکیل ایڈووکیٹ نعیم قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤکل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی۔ وکیل کا مؤقف تھا کہ مقدمہ دھمکیاں دینے سے متعلق ہے، جو کہ قابلِ ضمانت جرم ہے۔

اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گدشتہ کئی روز سے وائرل ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے عوامی دباؤ بڑھ رہا تھا جس کے نتیجے میں وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیا اور کارروائی کا سلسلہ شروع ہوا۔

یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے خیابان اتحاد پر پیش آیا تھا۔ پولیس نے اس سے قبل سلمان فاروقی کے سکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو بھی حراست میں لے رکھا تھا، جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو پہلے ہی قبضے میں لے لیا گیا تھا۔

یہ واقعہ یکم جون یعنی اتوار اور پیر کی درمیانی شب  کو پیش آیا تھا، جب ایک بظاہر معمولی ٹریفک حادثے کے بعد صورت حال بگڑ گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی میں سوارشخص نے اپنے گارڈز کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ نوجوان کے ساتھ موجود خاتون، جو ان کی قریبی عزیزہ بتائی جاتی ہیں، ہاتھ جوڑ کر ملزم سے اپنے ’بھائی‘ کو چھوڑنے کی منتیں کر رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق: سلمان فاروقی کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں بلکہ ایک نجی اشتہاری کمپنی کے مالک ہیں۔

واقعے کا مقدمہ گزری تھانے میں عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر نمبر 25/278 کے تحت ملزمان پر دفعہ 506 بی (جان سے مارنے کی دھمکیاں)، 354 (خاتون کی عزت میں خلل)، 342 (غیر قانونی حبس)، 504 (اشتعال انگیزی) اور 34 (مشترکہ نیت) کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں۔

مقدمے میں سلمان فاروقی نامی ملزم ان کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ نامزد کیے گئے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

10 جون کے مشن میں ناسا کون سے اہم تجربات کرنے جا رہا ہے؟

ہفتہ جون 7 , 2025
Share ناسا اور انڈین خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کے اشتراک سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے چوتھے نجی خلا باز مشن ’ایکسیم مشن فور‘ کی 10 جون، 2025 کو لانچ کی تیاری جاری ہے، جس کے ذریعے مختلف سائنسی تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔ ناسا کے کینیڈی خلائی […]

You May Like