حج کے دوران گم ہونے والوں کے لیے سعودی طلبہ کی موبائل ایپ

Share

شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے طلبہ کی  ایک ٹیم نے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے جو حجاج کرام کو ان کا سفر آسانی سے طے کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور حج کے دوران درپیش آنے والے ایک عام مسئلے یعنی گم ہو جانے کا مؤثر حل پیش کرتی ہے۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ٹیم حسن السلمی نامی طالب علم کی قیادت میں کام کر رہی ہے، جس نے مساعد نامی انٹرایکٹیو ایپ بنائی، جو حجاج کو ان کے کیمپ اور ہجوم میں راستہ تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے۔ 

حسن السلمی نے بتایا کہ ’یہ جدید تصور حجاج کے سفر کو آسان بنانے کے لیے پیش کیا گیا اور ہم اسے آئندہ حج و عمرہ کانفرنس میں پیش کریں گے تاکہ کوئی سپانسر مل جائے جو اس کی سرپرستی کرے۔ ہم اس ایپ کو نُسک حق حج ایپ میں شامل کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔‘

یہ ایپ 2022 کے حج کے دوران ذاتی مشاہدے کے بعد سامنے آئی، جب السلمی اور ان کی ٹیم نے دیکھا کہ کئی حجاج اپنے خیمے تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار تھے، جس کے باعث وہ مناسک حج سے محروم رہ گئے اور نقل و حرکت اور انتظامی امور میں تاخیر ہوئی۔

مساعد جیسی ایپ انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے جو ابتدائی ڈاؤن لوڈ کے بعد حجاج کو آف لائن نقشے پر اپنے کیمپ کا مقام پہچاننے میں مدد دیتی ہے۔

اس ایپ کی ایک نمایاں خصوصیت فون کے کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے کیمپ کی سمت کی نشاندہی کرنا ہے، بالکل اسی طرح جیسے قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے لیے آگمینٹڈ ریئلٹی کمپس فنکشن استعمال کیا جاتا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایپ کے تصور میں صوتی اور بصری ہدایات بھی شامل ہیں جو حاجیوں کو اپنے اردگرد کے ماحول میں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ذاتی گائیڈ کا کام کرتی ہیں۔

ایپ تجویز کردہ راستے اور دستیاب سہولیات بھی فراہم کرے گی، نیز حقیقی وقت میں الرٹ کی خصوصیت بھی ہو گی جو صارفین کو بھیڑ کے بارے میں مطلع کرتی ہے۔ ایک بلٹ ان رابطہ فیچر نگرانوں یا متعلقہ حکام کے ساتھ براہ راست رابطے کی سہولت فراہم کرتا جس سے حفاظت اور یقین دہانی شامل ہوتی ہے۔

اگرچہ یہ ایپ ابھی اپنے ابتدائی نمونے کے مرحلے میں ہے اور سرکاری منظوری کا انتظار ہے، مساعد منصوبہ سعودی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور تکنیکی استعداد کی عکاسی کرتا ہے۔

ہر سال 10 لاکھ سے زیادہ حاجیوں کی آمد کے پیش نظر مساعد جیسی ایپ تیار کرنے جیسے اقدامات قابل توسیع ٹیکنالوجی پر مبنی حل پیش کرتے ہیں اور سعودی عرب کی جانب حاجیوں کی مستعدی اور محفوظ طریقے سے خدمت کرنے کے عزم کے عکاس ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چہل قدمی کا نیا ٹرینڈ جو زیادہ کیلوریز کم کرنے میں مددگار

پیر جون 9 , 2025
Share کھیل کے جوتوں کے تسمے باندھ لیں۔ چہل قدمی کا ایک اور رجحان سامنے آیا ہے جس پر آپ اپنی اگلی ورزش سے پہلے غور کر سکتے ہیں۔ یہ انداز جاپان میں متعارف کروایا گیا ہے اور اسے وقفے کے ساتھ واک کرنے کا طریقہ کہتے ہیں جو ہائی […]

You May Like