چین میں امریکی کافی کی قیمت میں کمی کیوں؟

Share

سٹار بکس نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ چین میں اپنی کچھ آئسڈ ڈرنکس کی قیمتیں اوسطاً پانچ یوآن (تقریباً 0.70 امریکی ڈالر) تک کم کر رہا ہے۔

امریکی کافی چین نے اپنی وی چیٹ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ منگل سے درجنوں مشروبات، جن میں نان – کافی مشروبات اور فریپچینو بھی شامل ہیں، کی قیمتیں زیادہ ’مناسب‘ کرنے جا رہا ہے۔

پوسٹ کے مطابق، کچھ مشروبات کی قیمتیں کم ہو کر صرف 23 یوآن تک آ جائیں گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مارکیٹ میں مقابلہ شدید ہو رہا ہے اور صارفین چین میں خرچ کرنے کے بارے میں پہلے سے محتاط ہو چکے ہیں۔ چین، امریکہ کے بعد سٹار بکس کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔

مقامی حریف جیسے لکن کافی اور کوٹی اپنی ڈرنکس کی قیمتیں 9.9 یا یہاں تک کہ 8.8 یوآن تک لے آئے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ کمپنیاں جیسے جے ڈی ڈاٹ کوم اور علی بابا گروپ بھی فوڈ ڈیلیوری مارکیٹ میں داخل ہو چکی ہیں، جس سے مقابلہ مزید بڑھ گیا ہے۔

رعایتی آفرز اور واؤچرز کی بدولت چینی صارفین صرف 2.9 یوآن میں کافی خرید سکتے ہیں۔

سٹار بکس سے وابستہ ایک فرد نے بتایا کہ کمپنی یہ قیمتیں سخت مقابلے کی وجہ سے نہیں بلکہ دوپہر کے وقت زیادہ گاہکوں کو راغب کرنے کے لیے کم کر رہی ہے، چونکہ یہ شخص میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں تھے، اس لیے انہوں نے گمنام رہنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا: ’سٹار بکس کی طویل المدتی حکمت عملی ممکنہ طور پر یہ ہے کہ وہ صارفین میں دوپہر کے وقت نان-کافی مشروبات کی مانگ پر توجہ مرکوز کرے۔‘

سٹار بکس نے پہلے کہا تھا کہ وہ کسی قسم کی قیمتوں کی جنگ میں شامل نہیں ہو گی، تاہم کمپنی نے چھوٹے سائز کے مشروبات متعارف کروائے اور واؤچرز بھی جاری کیے جن سے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی آئی۔

یہ امریکی کمپنی چین میں اپنے کاروبار کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے اس میں حصص فروخت کرنے جیسے اقدامات بھی کر رہی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران سے پاکستانی زائرین کی واپسی کے لیے کرائسس مینیجمٹ سیل قائم

جمعہ جون 13 , 2025
Share وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد وہاں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت اور ان کی جلد از جلد وطن واپسی کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اس ہدایت پر عمل درآمد کے […]

You May Like