ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنا ناقابل قبول: وزیر اعظم

Share

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس اکٹھے کرنے کے ذمہ دار محکمے فیڈرل بیورو آف ریوبیو (ایف بی آر) کی جانب سے باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس نے ایک بیان میں بتایا کہ شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کو ایف بی آر کے امور پر ایک اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں ٹیکس قوانین، بالخصوص سیلز ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ سیلز ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کا اختیار 1990 کی دہائی سے قانون کا حصہ ہے۔ تاہم، اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں ان شقوں کو مزید مؤثر اور متوازن بنانے کے لیے ترامیم کی جا رہی ہیں۔

شہباز شریف نے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کے اختیار سے متعلق میڈیا رپورٹس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین میں کسی بھی ترمیم کو کاروباری برادری یا باقاعدہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کی عزت اور توقیر حکومت کے لیے مقدم ہے، اور انہیں بلا جواز ہراساں کرنا ناقابل قبول ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے اور ٹیکس قوانین میں گرفتاری کا اختیار صرف غیر معمولی حجم کے ٹیکس نادہندگان تک محدود رکھا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ایک مؤثر چیک اینڈ بیلنس اور ایکسٹرنل ریویو کا نظام بھی وضع کیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے کسی بھی قانون میں تحفظ سے متعلق شقیں شامل کی جائیں تاکہ ان قوانین کا غلط استعمال نہ ہو، اور یہ ترامیم فنانس ایکٹ کا حصہ بنائی جائیں۔

انہوں نے پارلیمان میں موجود تمام اتحادی جماعتوں سے اس حوالے سے مشاورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں وفاقی وزرائے برائے دفاع، قانون، تجارت، اقتصادی امور، اطلاعات و نشریات، وزیر مملکت برائے ریلویز، چیئرمین ایف بی آر، معاشی امور کے ماہرین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

موٹروے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی

جمعرات جون 19 , 2025
Share پاکستان موٹروے انتظامیہ نے ایم ٹیگ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں سے اضافی 50 فیصد سے ٹول ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایم ٹیگ لگوانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ موٹروے انتظامیہ نے یکم جون کو ایک […]

You May Like