دنیا کو ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، اسرائیلی مندوب

Share

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی نمائندے کے بیانات کے بعد اسرائیل کے نمائندہ ڈینی ڈینون نے کہا ہے کہ دنیا کو ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

ڈینون نے کہا کہ پورے دنیا کو آج یہاں ریکارڈ پر آ کر شکریہ کہنا چاہیے، شکریہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہ جب بہت سے لوگ ہچکچاہٹ کا شکار تھے، تب انہوں نے اقدام کیا۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کچھ ممالک اور اقوام متحدہ میں موجود افراد نے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے، تاہم ان سے سوال کیا کہ جب ایران نے یورینیم کو شہری استعمال کی حد سے کہیں آگے بڑھا کر افزودہ کیا، جب اس نے پہاڑوں کے نیچے ایک قلعہ تعمیر کیا تاکہ ہماری تباہی کی تیاری کرے، تو اس وقت آپ کہاں تھے؟

ڈینی ڈینون نے مزید کہا کہ یہ حقیقت نظرانداز نہیں کی جا سکتی کہ سفارتکاری کی کوشش کی گئی، لیکن ایران نے مذاکرات کو تھیٹر بنا کر ٹائم خریدنے کی حکمت عملی اپنائی تاکہ وہ میزائل تیار کرے اور یورینیم کو مزید افزودہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے وہ معاہدے کیے جنہیں اس نے کبھی پورا کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پشاور؛ افغان مہاجر کیمپ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

پیر جون 23 , 2025
Share پشاور: گدون افغان مہاجر کیمپ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر افغان مہاجر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ ریسکیو ٹیموں کی […]

You May Like