لاہور؛ خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

Share

پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کا ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی شہربانو نقوی نے ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے ملزم کو گرفتار کیا۔

اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ خاتون گلبرگ سے گھر جانے کے لیے رکشے میں سوار تھی، سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر میں خاتون کو رکشے میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اے ایس پی کشمالہ فاروق کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے پھاٹکی کے قریب خاتون کا بازو پکڑا اور ہراساں کیا تھا، ملزم محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو چھیڑنا ’آگ سے کھیلنے‘ کے مترادف: بلاول بھٹو

اتوار نومبر 30 , 2025
Share پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کو کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دی گئی آئینی ضمانتوں کو چھیڑنا ’آگ سے کھیلنے‘ کے مترادف ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیو خطاب […]

You May Like