انڈیا: مسافر کے سامان میں سے 16 زندہ سانپ نکل آئے

Share

انڈین کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ممبئی میں تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر طیارے میں زندہ سانپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا، یہ رواں ماہ ایسا تیسرا واقعہ ہے۔

 فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ہوائی اڈے پر موجود کسٹمز افسران نے بتایا: ’کسٹمز افسران نے جنگلی حیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر سے 16 زندہ سانپ برآمد کیے گئے۔‘

بیان کے مطابق مذکورہ مسافر اتوار کو پہنچا تھا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ’مزید تفتیش جاری ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ زندہ سانپ عام طور پر پالتو جانوروں کی تجارت میں فروخت کیے جاتے ہیں، اور ان میں سے بیشتر یا تو غیر زہریلے تھے یا ان کا زہر انسانوں کے لیے زیادہ خطرناک نہیں تھا۔

ضبط شدہ سانپوں میں دیگر کے ساتھ گارٹر سانپ، رائنو ریٹ سانپ اور کینیا سینڈ بوآ جیسی اقسام بھی شامل تھیں۔

جون کے شروع میں بھی کسٹمز افسران نے ایک مسافر کو درجنوں زہریلے وائپر سانپوں کی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا تھا، وہ بھی تھائی لینڈ سے ہی آ رہا تھا۔

کچھ دن بعد ایک اور مسافر کو 100 جانداروں کے ساتھ روکا گیا جن میں چھپکلیاں، سن برڈز، اور درختوں پر چڑھنے والے پوسیوم شامل تھے۔

جنگلی حیات کی تجارت پر نظر رکھنے والی تنظیم ’ٹریفک‘ نے اسے ’انتہائی تشویش ناک‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ رجحان غیر ملکی پالتو جانوروں کی مانگ سے پیدا ہو رہا ہے۔

تنظیم کے مطابق، گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں تھائی لینڈ اور انڈیا کے درمیان فضائی راستے پر سات ہزار سے زائد زندہ اور مردہ جانور ضبط کیے جا چکے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی حالیہ اسرائیلی حملوں میں جان سے گئے: ایران

پیر جون 30 , 2025
Share ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے اتوار کو تصدیق کی کہ قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی سردار حسین نیکویی اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں مارے گئے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین نیکوئی گذشتہ […]

You May Like