قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی حالیہ اسرائیلی حملوں میں جان سے گئے: ایران

Share

ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے اتوار کو تصدیق کی کہ قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی سردار حسین نیکویی اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں مارے گئے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین نیکوئی گذشتہ ہفتے تہران میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بنے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ’حسین نیکوئی جنہیں الحاج یونس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کمانڈروں میں شامل تھے جو جنگ کے آغاز سے شام میں قاسم سلیمانی کے ساتھ موجود تھے اور کئی سالوں سے دشمنوں کا مقابلہ کر رہے تھے۔‘

 جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں بغداد ہوائی اڈے پر ایک امریکی فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم

پیر جون 30 , 2025
Share پاکستان نے بین الاقوامی ثالثی عدالت کی طرف سے 27 جون کو اعلان کردہ ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انڈیا کو سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے (پیر) کو جاری کیے جانے والے […]

You May Like